ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش ہے : وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہےکہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش ہے۔ اس اقدام کی شدید مذمت کرتےہیں۔
وزیرا عظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ ایران کےخلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے،صہیونی ریاست کےاس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
شہباز شریف نےکہا کہ اس طرح کےاقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے،یہ حملے خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کےاصولوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان امن کے حصول کےلیے ایران اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کرکام کرتا رہےگا۔
وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان تمام فریقین پر زور دیتا ہکہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کےلیے تحمل سے کام لیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ
دریں اثنا، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیاکہ ایران کےخلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتےہیں، صہیونی فوج کے حملے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ اسرائیلی فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ حملے علاقائی امن اور استحکام کے راستے کےلیے نقصان دہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ حملے پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافہ کا باعث ہیں،تنازع کےبڑھنے اور پھیلنے کا پورا ذمہ داری اسرائیل ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کاکہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کےلیے اپنا کردار ادا کرے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل خطےمیں اسرائیلی جارحیت اور مجرمانہ رویے کےخاتمے کےلیے فوری اقدامات کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ عالمی برادری کو بھی علاقائی امن و سلامتی کی بحالی کےلیے اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔
اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے، فوجی اہداف نشانہ بنائے گئے
واضح رہےکہ اسرائیلی فوج نے رات گئے ایران پر فضائی حملہ کرتےہوئے دعویٰ کیا کہ میزائل سازی کی تنصیبات،زمین سے فضا میں مار کرنےوالے میزائلوں اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا۔
صہیونی فوج نے ایک بیان میں بتایاکہ ایران پر فضائی حملے مکمل کرلیے ہیں، انٹیلی جنس کی بنیاد پر اسرائیلی دفاعی فورسز نے میزائل بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا
کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کاحق رکھتے ہیں ، ایران
دوسری جانب ایرانی حکام کاکہنا ہےکہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کاحق رکھتے ہیں، ایرانی حکام نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ صہیونی حملوں کا اسی قوت کےساتھ جواب دیں گے۔ اس سےپہلے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےبھی اپنی فوج کو جنگ کی تیاری کا حکم دیا تھا۔