فلسطین کے2ریاستی حل کےبعد ہی اسرائیل سےبات چیت ہوگی،عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا کہ اسرائیل کےحوالے سے میرا موقف آج بھی وہی ہے کہ فلسطین میں لوگوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔پہلے سیز فائرکیا جائےپھر ہی بات چیت ہوسکتی ہے۔پہلے دوریاستی حل کی جانب جائیں پھربات چیت ہوگی۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سےبات چیت کرتےہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے میرا موقف آج بھی وہی ہےکہ فلسطین میں لوگوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔اسرائیلی آرٹیکل میں میری تعریف کی گئی ہے لگتا ہےان لوگوں کو انگریزی سمجھ نہیں آتی؟
عمران خان نے کہا کہ کل سے پروپیگنڈا جاری ہےاور اسرائیلی اخبارکا حوالہ دیا جا رہا ہے کہ میں اسرائیل سےتعلقات کا سب سےبڑاحامی ہوں۔آرٹیکل میں میری تعریف کی گئی ہے، لگتا ہےان لوگوں کو انگریزی سمجھ نہیں آتی؟انہیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ اسرائیلی اخباربات چیت کےحوالے سے بات کر رہا ہےاخبار نےمسلم امہ اور مغربی ممالک میں میری ساکھ کےحوالےسےبات کی ہے۔
عمران خان نےکہا کہ شہباز شریف کابیان آیاہےاچھےبچےبنومل کررہو تاکہ ملک ترقی کرے، شہباز شریف سن لو امن انصاف سےآتا ہےمگریہاں الیکشن میں ڈاکا مارا گیا اور نو مئی کےواقعات میں کارکنوں کو جیل میں ڈالا گیا اور کوئی تحقیقات ہی نہیں ہو رہی جب تک انصاف نہیں ہوگاملک میں امن نہیں ہوگا آپ جو ترامیم کرنےجارہےہیں ان سےکیاامن آئےگا؟
سابق وزیراعظم نےکہا کہ چیف جسٹس اورچیف الیکشن کمشنرامپائر بھی ہیں اور اوپنر بلے باز بھی، تھرڈ امپائر ان کی ٹیم کا کپتان ہےوہ پیچھے بیٹھ کرسب چلا رہا ہے۔اورآپ انہیں توسیع دےرہےہیں۔الیکشن فراڈ نہ کھلےنو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےنہ آئے یہ ان کوتحفظ دےرہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ تھرڈایمپائرکا کردار یہ ہےکہ پی ٹی آئی کومیچ ہی نہ کھیلنے دیا جائے، ایمپائر تو انصاف کرتے ہیں یحیی خان نےبھی وہی کیا تھا جو آج یہ کر رہے ہیں، یہ ٹولہ الیکشن فراڈ چھپانے کےلیےمعاشرےاورجمہوریت کی تباہی کر رہا ہے، آمدن نہ بڑھنےسےقرض بڑھ رہا ہے کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہیں لوگ ملک چھوڑ کر جارہےہیں۔
عمران خان نےکہا کہ یحییٰ خان پارٹ ٹو کی حکومت ہے۔پاکستان کی تاریخ میں ہمارےجتنےجلسےکسی نےنہیں کیے۔لاہور میں جلسےسےایک دن قبل اجازت دی گئی اور پھر کنٹینرزلگا دیے گئے۔ہمارے جلسوں میں لوگ پیدل چل کرآتے ہیں ہم قیمے والے نان نہیں کھلاتے۔جلسے سے پہلے پی ٹی آئی کے500 لوگوں کونظربند کرنے کےاحکامات جاری کردیے گئے۔گرمیوں کا جلسہ شام میں ہوتاہےاور یہ کہتے ہیں کہ چھبجےجلسہ ختم کردو۔
عمران خان نے مزید کہا کہ داد دیتا ہوں کہ تمام تر رکاوٹوں کےباوجودجلسہ کیا گیا، لاہور ہائی کورٹ کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں؟پارٹی کو کہہ دیا ہے اگلے ہفتے کو ہم راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔پارٹی کو کہتا ہوں جلسے کےلیےہائی کورٹ سے رجوع کریں اگرہمیں جلسے کی اجازت نہ ملی تو احتجاج کریں گے۔
مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا پانچواں اجلاس بے نتیجہ ختم
عمران خان نےخبردار کیا کہ یہ لوگ عدلیہ کوختم کر کےغیراعلانیہ مارشل لالگانا چاہتے ہیں۔یہ وہ ترامیم کرنے لگے ہیں جو کسی آ مر نےبھی نہیں کیں، ہم ان ترامیم کے خلاف اسٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے۔
