پنجاب میں 500 یونٹ بجلی استعمال کرنےوالوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف ملے گا : نواز شریف

صدر مسلم لیگ ن  نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف ملےگا۔

سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے عوام مہنگائی کےکرب سے گزررہے ہیں، میرا اشارہ خاص طور پر مہنگے بجلی کےبلوں کی طرف ہے اور آپ جانتے ہیں کہ 21 اکتوبر کو جب مینار پاکستان میں میں نے گفتگو کی تو میں نےتب بھی بجلی کےمسئلے پر بات کی اور بلوں کو بھی پیش کیا تھا کہ میرے زمانے میں بجلی کا بل کتنا تھا اور آج کتنا ہو گیا ہے، میں اس دن سے لےکر آج تک آپ کاکرب محسوس کرتا ہوں اور کررہا ہوں، میرا ذہن بار بار 2017 کی طرف جاتا ہے اور جانا بھی چاہیے کیونکہ اس وقت اللہ کےکرم سے مہنگائی کا نام و نشان نہیں تھا۔

نواز شریف نے بتایاکہ اس وقت بجلی کےبل کم آتے تھے، آمدن اخراجات سےزیادہ تھی، آسانی سےلوگ زندگی گزار رہے تھے، بچے اسکول جاتےتھے، پرھتے تھے، بجلی کا بل ادا ہوتاتھا، میں سنتا تھاکہ لوگوں کےپاس مہنے کےاختتام پر بچ بھی جاتاتھا اور یہ تو ایک اچھا زمانہ تھا، 10 روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں اور میں اس کاگواہ ہوں کہ جس دن میں 2013 میں وزیر اعظم بناتو میں دو ہفتے کے اندر اسلام آباد کی سبزی مارکیٹ میں گیااور وہاں مختلف گاہکوں اور دکانداروں سےملا، یہ تھا وہ زمانہ اور تب پاکستان ایک دیفالٹ کی حالت میں تھا۔

نواز شریف کاکہنا تھاکہ ہم نےحکومت سنبھال کر معیشت کوٹھیک کیااور بہترین ترقی والی قوموں میں پاکستان کو شامل کیا،اخبار کہتےتھے کہ پاکستان چند برسوں میں معاشی قوت بننے والاہے اور ہم ڈالر کوبھی 95 روپے پر لےکر آئے پھر ڈار صاحب اور میں نےمشورہ کیا اور اس کو پھر ہم 104 تک لےگئے، پھر ہم نےاسے 104 پر رکھا 4 سالوں تک جب تک مجھے نکال نہیں دیا گیا۔

نواز شریف کاکہنا تھا کہ مجھے اقتدار کی خواہش نہیں، میرا دل دکھتاہے کہ ہم نے کیاکیا ہے، ناقابل معافی ہیں وہ لوگ جو 1600 کےبل کو 18 ہزار کرکے چلےگئے، میں درخواست کرتاہوں کہ ان کے دھوکے میں نا آئیں، اس ملک میں کسے نے عوام کا استحصال کیا ہے؟ ان سب باتوں پر بہت دکھ ہوتا ہے۔

Back to top button