روزے میں پانی کی کمی کو کیسے پورا کیا جا سکتا ہے

ماہ رمضان کے دوران پانی کی کمی کو پورا کرنا انسان کیلئے طبی چیلنج بن گیا ہے، ماہرین طب کے مطابق روزوں کے دوران پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سحری میں دو گلاس پانی پینا لازمی قرار دیا ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پانی یا پھلوں کے رس زیادہ سے زیادہ پئیں، اپنی غذا میں دودھ اور دہی کا استعمال بھی ضرور کریں، پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ماہرین طب کے تجویز کردہ سات آسان طریقے مندرجہ ذیل ہیں، ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جیسے تربوز، کھیرا، سلاد وغیرہ۔

روزے سے جسم پر کونسے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں

افطار کے اوقات میں ایک ساتھ 7 یا 8 گلاس پانی پینا نہ صرف بے فائدہ ہے بلکہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے، اس کی جگہ پانی والی غذاؤں اور پھلوں کا استعمال کریں، روزہ کے بعد کھجور اور 2 گلاس پانی کے ساتھ افطار کریں۔

نماز تراویح اور دوسری عبادات کے لیے جائیں تو پانی کی بوتل ساتھ لے کر جائیں، رات کو ایک پانی کی بوتل اپنے قریب رکھیں، کوشش کریں کہ گرم اور دھوپ والی جگہوں پر کم سے کم جائیں۔

Related Articles

Back to top button