راولپنڈی میں 8 ڈینگی مریضوں کی حالت تشویشناک
پنجاب بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، راولپنڈی میں 8 مریضوں کی حالت تشویشناک قرار دے دی گئی، مزید 63 افراد میں وائرس پایا گیا۔
رواں سیزن کے دوران ڈینگی وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1506 تک پہنچ گئی ہے، ہولی فیملی ہسپتال میں 81، ڈی ایچ کیو میں 31، بینظیر بھٹو ہسپتال میں 46 افراد زیرِ علاج ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 39 مقدمات درج ہوئے۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 چالان ٹکٹ جاری ہوئے اور 14 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، مجموعی طور پر تاحال 3616 مقدمات درج جبکہ 580 عمارتوں کو سیل کیا گیا، تا حال کُل 1038 چالان ٹکٹ جاری اور 60 لاکھ 47 ہزار 750 روپے
امریکہ کا ایرانی ضبط اسلحہ یوکرائن کو دینے کا فیصلہ
جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
