سر درد میں نظر کی بینائی کا کتنا عمل دخل ہوتا ہے؟

سر درد مرد و خواتین میں عام پائی جاتی ہے لیکن بعض اوقات اس سردرد کو آنکھوں کی بینائی سے بھی جوڑا جاتا ہے، کیونکہ جب آنکھوں کی بینائی کمزور پڑنے لگتی ہے تو سر درد کی شکایت رہتی ہے جس کو نظر کے چشمے سے دور کیا جاتا ہے۔ہو سکتا ہے کہ سردرد کا تعلق نیا چشمہ لگانے سے ہو تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ اس کی وجہ چشمہ نہ ہو بلکہ مسلسل کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہنے کی وجہ سے آنکھوں کے تھک جانے کی وجہ سے بھی سردرد کی شکایت ہو سکتی ہے، اس حوالے سے ’’الرجل میگزین‘‘ میں سردرد اور اس کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی مضمون شائع کیا گیا ہے۔پہلی بار نظر کا چشمہ پہننے کی صورت میں آنکھوں کو الجھن کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ آنکھوں کے گرد پٹھے اس کے عادی نہیں ہوتے اور چشمے کی وجہ سے آنکھوں کے عضلات میں کھنچاو پیدا ہوتا ہے اور آنکھیں اس نئے سیٹ آپ کی عادی نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے سردرد کا احساس ہوتا ہے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ دو دن سے چند ہفتے تک آنکھیں چشمے کی عادی ہو جاتی ہیں تاہم اگر سردرد دو ہفتے سے زیادہ رہے تو بہتر ہے کہ ماہر امراض چشم سے رجوع کر لیا جائے۔اگر چشمے کا فریم مناسب نہ ہو اس صورت میں بھی سردرد محسوس ہو سکتا ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ فریم کا جائزہ لیا جائے، ایسے فریم جو آنکھوں سے قریب یا بہت دور ہوں وہ بھی سردرد کا باعث بن سکتے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ درمیانہ فریم حاصل کریں۔غلط نمبر والے شیشوں والا چشمہ استعمال کرنے سے بھی سردرد کی شکایت ہو سکتی ہے، قریب اور دور کی نظر کے لیے چشمے جدا ہوتے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ کمپیوٹر سکرین کے سامنے بیٹھنے کے لیے مخصوص نمبر کا چشمہ استعمال کیا جائے جبکہ دور کی نظر کے لیے دوسرا چشمہ۔جب بھی دیر تک کمپیوٹر سکرین کے سامنے بیٹھتے ہیں تو آنکھوں پر براہ راست دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے سردرد کا ہونا ممکن ہوتا ہے اس کی عام وجہ محض چشمے نہیں ہوتے، دوسری وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ جو چشمہ استعمال کیا جا رہا ہے وہ قریب کی نظر کیلئے مناسب نہیں ہو اس لیے بھی سردرد کی شکایت ہو سکتی ہے۔ہمارے اطراف میں نیلی روشنی بکثرت موجود ہے اوراس سے نکلنے والی شعاؤں کا سامنا ہر ایک کو ہوتا ہے، الیکٹرانک آلات، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور سمارٹ فونز کے علاوہ ایل ای ڈی ٹی وی سیٹس سے بڑی مقدار میں نیلی روشنی خارج ہوتی ہے جو آنکھوں کے دباؤ میں اضافہ کرنے کا باعث ہوتی ہے۔یہ ضروری ہے کہ وقتاً فوقتاً آنکھوں کا چیک اپ کیا جائے تاکہ سر درد سے محفوظ رہا جا سکے، آنکھوں کی ورزش 20-20-20 پر عمل کریں جس سے آنکھوں کو قدرے راحت ملتی ہے۔ اس ورزش میں آپ کو کسی ایک سمت میں 20 فٹ کے فاصلے سے ہر 20 منٹ بعد 20 سیکنڈ کے لیے نظروں کو جمانا ہے اس کے بعد یہی عمل قریب اور دور کے لیے دہرایا جائے اگر کمپیوٹر سکرین آنکھوں کے زاویے سے نیچے ہے یعنی اس کا جھکاؤ 15 سے 20 ڈگری سے کم ہے تو اسے درست کریں جبکہ سکرین کی کم از کم دوری 50 سے 70 سینٹی میٹر ہونی چاہئے، نیا چشمہ لگانا نہ چھوڑیں کیونکہ ابتدا میں یہ سردرد کا باعث ہوتا ہے جو ایک نارمل عمل ہے، اس کے علاوہ گر چشمے کا

ٹوئنکل کھنہ نے 50 برس کی عمر میں ماسٹرز کر لیا

فریم مناسب نہیں تو اسے تبدیل کر لیں۔

Back to top button