خیبرپختونخوا  : ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

 

 

 

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مشتی میلہ کے مقام پر سیلابی ریلوں سے دکانیں اور مکانات بہہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مشتی میلہ کے مقام پر موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں دکانیں اور مکانات پانی میں بہہ گئے جب کہ راستے میں آنے والی متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی زد میں آگئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر عمر مختار کےمطابق مِشتی میلہ میں کلاؤڈ برسٹ کی بھی اطلاع ملی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔چترال،دیر بالا اور زیریں، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، باجوڑ، بونیر، کوہستان کے اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں و گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد،مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی اور وزیرستان کے اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوُں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چراٹ 18،کالام 11، چترال 9،پشاور (سٹی04، اے/پی 01)، مہمند ڈیم 4، تخت بھائی 3،میرکھنی، دروش اور پتن میں 2، 2، تیمرگرہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

Back to top button