علیمہ خان کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

علیمہ خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی صحت گرتی جارہی ہے انہیں فیملی کی موجودگی میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ متاثر ہونے کے بعد دوسری آنکھ بھی ہوسکتی ہے،عمران خان نے وکیل سلمان صفدر کو بتایا تھا کہ پہلے انجکشن کےبعد آنکھ میں بہتری ہوئی،مزید انجکشن سے آنکھ بہتر نہیں ہورہی۔
علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے سلمان صفدر کو بتایا تھا کہ اب مجھے قریب بیٹھے افراد بھی نظر نہیں آتے۔
