عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس  سپیشل جج سینٹرل کو منتقل

احتساب عدالت نے نیب ترامیم کے بعد عمران خان کیخلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کردیا۔

اڈیالہ جیل میں  عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔نیب نے نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا۔

احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر توشہ خانہ کا نیا ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب ترامیم کی بحالی کےبعد نیا  توشہ خانہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار سے نکل چکا ہے۔عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ نیب ترامیم بحالی کے بعد یہ نیا توشہ خانہ کیس بنتا ہی نہیں۔اس وقت جو قانون ہے اس کے تحت جرم بنتا ہی نہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے  سماعت میں تین گھنٹے کا وقفہ کیا۔

عدالت نے نیا توشہ خانہ ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا۔

جج احتساب عدالت نے کہا کہ نیا توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالت ہی سنے گی،۔نیاتوشہ خانہ کیس کی سماعت 10ستمبر کو متعلقہ عدالت کرے گی۔

عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور عمیر مجید پیش ہوئے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان  روسٹرم پر آئے اور جج سے مکالمہ بھی ہوا۔

عمران خان نے کہاکہ نیب کو شرم آنی چاہیے، ان کی وجہ سے میری اہلیہ سات ماہ سے جیل میں ہے، بشریٰ بی بی کا ان کیسز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد یہ جرم ختم ہوگیا ہے۔

توشہ خانہ ٹو ایک بار پھر جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں منتقل کردیاگیا۔نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوا دیا۔اس وقت اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور ہیں۔

جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کے پہلے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشرا بی بی کو سزا سنائی تھی۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہو گی۔

22اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پرملتوی کیا،عمران خان

اسپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور کل توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کریں گے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بھی کل ہو گی۔

Back to top button