کنٹینر کلیئر کرانے کیلئے تاجروں کا اسٹیٹ بینک کو خط

 وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان کی جانب سے کنٹینر کلیئر کرانے کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط ارسال کردیا گیا۔

بندرگاہوں پر صنعتی خام مال ودیگر اشیاء پر مشتمل طویل عرصے سے رکے کنٹینرز کی کلئیرنس کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط ارسال کردیا گیا ہے جس میں درآمد شدہ خام مال کی کلئیرنس کے مسئلے پر ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے تاریخ میں کبھی بھی اس سے قبل ایسے معاشی حالات پیدا نہیں ہوئے۔

خط میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی شبیر منشاء نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کو تجارت وصنعت کے مختلف شعبوں سے شدید دباؤ کا سامنا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، خط میں شبیر منشاء نے کہا کہ مختلف اوقات میں اسٹیٹ بینک کو درآمدی مال کی عدم دستیابی کی آگاہی کے باوجود کچھ نہیں کیا گیا۔

Back to top button