تاجر دوست اسکیم : 58 ہزار سے زائد ریٹیلرز کی رجسٹریشن مکمل

تاجر دوست اسکیم کےتحت ملک بھرمیں اٹھاون ہزار سے زائد تاجروں کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔ ایف بی آر کےمطابق بیالیس شہروں میں ریٹیلرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری رہےگا۔
ایف بی آر کےمطابق تاجر دوست اسکیم کےتحت تاجروں کی رجسٹریشن کاعمل جاری ہے اور اب تک ملک بھرمیں 58 ہزار سے زیادہ تاجروں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ملک کے 6 بڑے شہروں میں سب سےزیادہ تاجر رجسٹر کیےگئے۔ان میں کراچی،لاہور،راولپنڈی،اسلام آباد پشاور اورکوئٹہ شامل ہیں۔دیگر چھوٹے شہروں میں بھی تاجروں کی رجسٹریشن کاعمل جاری ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
ملک بھرمیں مجموعی طور پر 42 شہروں میں رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔ تاجروں سےدکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کےحساب سے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن پہلےہی جاری کیا جاچکا ہے۔
