معاہدہ تک ایرانی اثاثے غیرمنجمد ہوں گےنہ پابندی ختم ہوگی،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ ایران سے امن معاہدہ ہونے تک نہ ایرانی اثاثے غیرمنجمد ہوں گے نہ ہی کوئی پابندی ختم ہوگی۔
امریکی میڈیا سےگفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی اثاثوں کو غیرمنجمدکرنے یا کوئی پابندی ہٹانا معاہدےکا حصہ نہیں بنائیں گے، ایران کا رویہ اچھا رہا تو ایسا معاہدے کے بعد ہوسکتا ہے اور ایران نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو اس پر بات چیت شروع کریں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم لبنان کو ایران کے ساتھ معاہدے کا حصہ بنانےکے لیے بھی اصرار نہیں کر رہے۔
دوسری جانب امریکی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیاکہ ڈرونز آبنائے ہرمز میں ٹریفک کیلئے خطرہ بن رہے تھے، مستقبل میں بھی آبنائے ہرمز میں ٹریفک کیلئے خطرہ بننے والے ڈرونز کو مار گرایا جائے گا۔
دوسر یجانب امریکاکا ایران کے منجمد اثاثے خلیجی اتحادیوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی منجمد اثاثوں سے خلیجی ممالک ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں سے نقصانات کا ازالہ کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ نے ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ خلیجی اتحادی ممالک میں ایران سے پہنچنے والے نقصانات کے تخمینے کا جائزہ لیں اور ان کی لاگت کا اندازہ لگائیں۔
اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس تعمیرنو میں ایرانی اثاثوں کےاستعمال کیلئےامریکی محکمہ خزانہ دستیاب ذرائع استعمال کرے گا۔
