یو اے ای اور پاکستان کے مختلف معاہدوں پر دستخط

متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین مصنوعی ذہانت، مشترکہ سرمایہ کاری ٹاسک فورس اور ویزا فری انٹری سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا 12 واں اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا،جس کی صدارت وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کی۔

اجلاس میں دفاع، تجارت، توانائی، آئی ٹی، تعلیم، صحت، خوراک، موسمیاتی تبدیلی،ریلوے اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے اور بین الوزارتی رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔

دونوں ممالک کے مابین ڈپلومیٹک ویزا میں استثنیٰ،ویزا فری انٹری،مشترکہ سرمایہ کاری ٹاسک فورس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے باقاعدہ معاہدوں پر دستخط کیےگئے۔

نیویارک ٹائمز کا دعویٰ غلط: جنرل قانی زندہ نکلے ، تہران میں عوام کے درمیان موجود

اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیاگیا کہ پاکستان-یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کا اگلا یعنی 13واں اجلاس پاکستان میں منعقد ہوگا۔

Back to top button