امارات کے شیخ نیہان کا سلاب متاثرین کیلئے 10ملین ڈالر دینے کااعلان

متحدہ عرب امارات کے وزیر کلچر، نوجوانان اورسماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

امارات کے وزیر کلچر، نوجوانان اورسماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے بڑی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔شیخ نہیان بن مبارک پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے 10 ملین ڈالرز دیں گے۔ سیلاب متاثرین کے لئے انفرادی طورپر دیا جانے والا یہ اب تک سب سے بڑا عطیہ ہے۔

سیلاب متاثرین کی فراخ دلانہ مدد پر وزیراعظم شہبازشریف نے شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے شیخ نہیان بن مبارک کے نام پیغام میں کہا کہ یہ عطیہ آپ کی پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے دردمندی کا ثبوت ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام آپ کے ایثار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمرمیں انتقال کر گئیں

وزیر اعظم نے کہا اس امداد سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی۔ پاکستانی عوام سے آپ کی محبت دونوں ممالک کے برادرانہ تعلق کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

Back to top button