600 سے زائد امپورٹڈ اشیا پرریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ

حکومت نے 600 سے زائد امپورٹڈ اشیا پرریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹیفیکیشن کے مطابق امپورٹڈ گوشت اور مچھلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی دگنی کردی گئی جبکہ امپورٹڈ چاکلیٹ پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی۔

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق امپورٹڈ کوکو پاؤڈر پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 49 فیصد، امپورٹڈ جام اور جیلی پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 49 فیصد اور امپورٹڈ باتھ روم فیٹنگز پر ڈیوٹی 30 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق جیولری باکس پر ڈیوٹی 49 فیصد، امپورٹڈ کراکری پر ڈیوٹی 49 فیصد کردی گئی جبکہ امپورٹڈ دلیے اورآٹے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 35 فیصد کردی گئی۔

کسان کاشتکاری چھوڑنے پر مجبور کیوں ہونے لگے؟

نوٹیفکیشن کے مطابق برینڈڈ امپورٹڈ ڈرائی فروٹس اور بادام پر ڈیوٹی 20 سے بڑھا کر 74 فیصد، امپورٹڈ ڈرائی کیلے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 74 فیصد جبکہ امپورٹڈ انگور اور مالٹے پر ڈیوٹی 10 سے بڑھا کر 49 فیصد کردی گئی۔

ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق تمام امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے بڑھا کر 100 فیصد کردی گئی۔

Back to top button