قومی ٹیم کے ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی میں ڈیرے

قومی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔
اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا ہے، کپتان بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد دبئی پہنچ گئی ہے جہاں وہ ایشیا ٹی 20 کپ میں حصہ لے گی۔
قومی ٹیم میں شامل افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی لاہور سے دبئی پہنچیں گے جب کہ انگلینڈ میں کھیلے جارہے ایونٹ دی ہنڈریڈ میں مصروف محمد حسنین لندن سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔
آئی سی سی T20رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار
پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی۔ایشیا کرکٹ کپ کا آغاز27 اگست سے ہورہا ہے جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
