پٹرول 2 روپے 98 پیسے سستا ہونے کا امکان

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غورکیا جا رہا ہے، پٹرول 2 روپے 98 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے اس سلسلے میں سمری تیار کر لی ہے۔
آئل کمپنیوں کی تجاویز موصول ہونے کے بعد اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیلئے سمری تیار کر لی، اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں پٹرول سستا کرنے جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا کی سمری کے مطابق پٹرول 2 روپے 98 پیسے سستا کرنے جبکہ ڈیزل 8روپے، مٹی کا تیل 16روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 12 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیج دی گئی، سمری

توہین عدالت کیس، عمران کو دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم

کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔
اس سے قبل گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری کی ورکنگ شروع کردی ہے۔
بتایا گیا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت سے متعلق 2 تجاویز حکومت کو بھیجی جائیں گی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یکم ستمبر سے پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز زیرغور ہے۔ جبکہ دوسری جانب ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں ستمبر کے آغاز سے قبل ہی اضافہ ہو گیا ہے۔
آل پاکستان ایل پی جی ایسویسن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق پہاڑی اور دور دراز دیہاتی علاقوں میں 50 روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کر دیا گیا اوردیہاتی علاقوں میں ایل پی جی 270 روپے فی کلو فرخت ہو رہی ہے۔
بڑے شہروں ایل پی جی 20روپے اضافے سے240 فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے،حکومت سے اپیل ہے کہ فوری کاروائی کرے -ملک بھر میں ایل پی جی وافر مقدار میں موجود ہے ،راستوں کی بندش کو جواز بنا کر بلا جواز قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، اگست 2022 کے لئے اوگرا کی مقر کر دہ قیمت 218 روپے فی کلو ہے تاہم مارکیٹ میں قیمت کہیں زیادہ ہے۔

Back to top button