امریکہ کا قطر کو اہم اتحادی کا درجہ دینے کا فیصلہ

صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ قطر نیٹو اتحادی نہ ہونے کے باوجود امریکا کا ایک اچھا دوست اور قابل اعتماد ساتھی ہے۔

امیرِ قطر تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی صدر جوبائیڈن کی دعوت پر امریکا پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے تاریخی ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی، افغانستان میں انسانی بحران اور مغربی ممالک کو توانائی کے ممکنہ بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے قطر کو امریکا کا اچھا دوست اور انتہائی قابل اعتماد اتحادی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا وہ قانون ساز اسمبلی سے قطر کو غیر نیٹو اہم اتحادی کا درجہ دلوانے کا کہیں گے اور یہ بہت پہلے ہی ہوجانا چاہیئے تھا۔

سابق افغان حکومت کے 100 سے زائد عہدیداروں کے قتل کا انکشاف

غیر نیٹو اہم ترین اتحادی کا درجہ امریکا سے شاندار تعلقات کا طاقتور اظہار ہے جس کی بنیاد پر نیٹو اتحادی ممالک بھی اس درجے کے حامل ملک کو عزت اور حیثیت دیتے ہیں۔

Back to top button