امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کے بعد رواں کاروباری ہفتے یہ کمی ایک روپے 25 پیسے ہو چکی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ سے متعلق جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 89 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، امریکی ڈالر کی قدر 176.41 سے کم ہو کر 175.52 روپے رہی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کمی

تین فروری کو سعودی ریال کی قدر 46.78، اماراتی درہم 47.78، برطانوی پاؤنڈ 237.88، بحرینی دینار 465.58، عمانی ریال 455.87، کویتی دینار 580.17 روپے رہی۔

Back to top button