امریکا نے ایران کے5 اداروں پر پابندیاں لگا دیں

امریکا نےایران کےمزید 5 اداروں اور ایک شخص پر پابندیاں لگا دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جن اداروں اور شخص پر پابندی لگائی گئی ان کا تعلق ایران کےایٹمی پروگرام سے ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہرے معاہدےکےحوالےسےایران پردباؤ کیلئے ہے ۔ایران کے جوہری پروگرام کومددفراہم کرنے والوں کا احتساب جاری رہےگا۔

امریکہ کی جانب سے چین پر عائد 104 فیصد ٹیرف نافذ العمل ہو گیا

 

امریکی محکمہ خارجہ نےایرانی اداروں پر یہ پابندیاں ایسے وقت لگائی ہیں جب امریکا اورایران کےدرمیان ایٹمی پروگرام پرمذاکرات ہونےمیں صرف 2 روز باقی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نےایک بارپھر کہا ہےکہ ایران کوجوہری ہتھیار رکھنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایران کے ساتھ ڈیل کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے۔

ٹرمپ نےکہا کہ ایران جوہری پروگرام بند کرنے پرراضی نہ ہوا توفوجی طاقت کا استعمال کریں گے،فوج کی ضرورت پڑی تو ہمارے پاس موجود ہے اور اسرائیل بھی اس میں شامل ہوجائے گا۔

Back to top button