امریکی سینیٹ میں روس اور ایران پر مزید پابندیوں کا بل منظور

امریکی سینیٹ نے روس اور ایران پر مزید پابندیوں سے متعلق اہم بل 11 کے مقابلے میں 86 ووٹوں سے منظور کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بل اب نافذ العمل ہونے کے لیے امریکی ایوانِ نمائندگان میں جائے گا۔بل کا بنیادی مقصد روس کی توانائی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو محدود کرنا اور یوکرین جنگ کے باعث ماسکو پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھانا ہے۔
بل کے تحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان ممالک پر 100 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جو روسی تیل، گیس یا دیگر اہم توانائی مصنوعات کی خریداری جاری رکھتے ہیں۔
افغان طالبان حکومت خطے کے ممالک کیلئے سیکیورٹی رسک کیوں بن گئی؟
بھارت، چین، جاپان اور بعض یورپی ممالک بھی اس پابندی کی زد میں آسکتے ہیں، تاہم 100 فیصد ٹیرف ان ممالک پر فوری طور پر نافذ نہیں ہوگا۔ صدر ٹرمپ کو اس اختیار کے استعمال سے متعلق فیصلہ کرنا ہوگا۔
