مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کی تاریخی دستاویز ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی دستاویز ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا ایک اہم ترین سنگِ میل اور خطے میں امن کے لیے ایک تاریخی دستاویز قرار دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے محفوظ اور مستحکم مستقبل کی ضمانت فراہم کرتا ہے بلکہ اس سے تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے اس پیش رفت کو عالمی امن کے تناظر میں بھی انتہائی اہم قرار دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اس تاریخی معاہدے کو عملی شکل دینے میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

 

امریکی سینیٹ میں روس اور ایران پر مزید پابندیوں کا بل منظور

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی حکمت عملی اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں یہ دفاعی اتحاد ممکن ہوا، جو مستقبل میں خطے کے لیے دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔

Back to top button