ہانیہ عامرکی موٹرسائیکل پرڈانس کی ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں ہانیہ عامر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ان کی موجودگی ہے۔ رواں ہفتے انہوں نے عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا۔

اب اداکارہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ شہر کی سڑکوں پر موٹر سائیکل سواری کے دوران ڈانس کرتی نظر آتی ہیں۔ یہ ویڈیو ہانیہ عامر نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں انہیں کراچی کی سڑکوں پر دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں وہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ڈانس کر رہی ہیں، جب کہ ساتھ میں مختلف تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جن میں ہانیہ اپنے دوستوں کے ساتھ موج مستی کرتی نظر آتی ہیں۔ مزید یہ کہ انہوں نے گھڑ سواری کا بھی لطف اٹھایا۔

Back to top button