وفاق افغانستان سے بات چیت کیلئےٹی او آرزمنظورکرے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہےکےپی حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے،وفاق افغانستان سے بات چیت کے لیے ٹی او آرز جلد منظورکرے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نےاپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، لہذا وفاق خیبرپختونخوا کے ٹی او آرزکی منظوری میں مزید تاخیر سےگریز کرے ۔
خضدار : فائرنگ سے جے یو آئی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق
مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ اپنے عوام کےجان و مال کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، وفاق دہشتگردی جیسے اہم مسئلے پرسیاست کرنے سے گریز کرے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا وفاق کو پنجاب اور سندھ کےوزرائےاعلیٰ کےبیرونی دوروں پر کوئی اعتراض نہیں، مریم نواز بھارت سے اسموگ ڈپلومیسی کرسکتی ہیں تودہشتگردی جیسے اہم مسئلے پرخیبر پختونخوا حکومت کی افغانستان سے بات چیت میں کیا حرج ہے؟ وفاق کی دوغلی پالیسی سےصوبے کا احساس محرومی مزید بڑھ رہا ہے۔
