آبی جارحیت : بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، گنڈا سنگھ والا پر سیلابی صورت حال

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں پاکستان کی جانب پانی چھوڑ دیا ہے جس کے بعد پاکستانی علاقوں کو سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔فلڈ وارننگ سینٹر کےمطابق قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن میں دریا کے کنارے بسنے والی آبادیوں کو حفاظتی تدابیر کے تحت منتقل کردیا گیا ہے۔اس وقت گنڈا سنگھ پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 28 ہزار 509 کیوسک جب کہ ہیڈ سلیمانکی پر 75 ہزار کیوسک ہے۔
ریسکیو حکام کاکہنا ہےکہ گزشتہ روز فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران 444 افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا، 470 مویشیوں کو بچایاگیا اور 4 ہزار سے زائد شہریوں کو کشتی سروس فراہم کی گئی۔مزید یہ کہ ریلیف کیمپس کی تعداد 9 سے بڑھا کر 16 کردی گئی ہے۔
فیلڈ مارشل کا تربت کا دورہ، سکیورٹی صورت حال کا جائزہ
محکمہ آبپاشی کےمطابق حاصل پور کے قریب ہیڈ اسلام پر بھی پانی کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا ہے،جس کے باعث ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ زیرِ آب آ گیا ہے۔ اسی طرح فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور نے بتایا ہےکہ دریائے سندھ میں گدو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے جب کہ تربیلا اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔
