شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسزکیساتھ جھڑپ،5دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 5دہشت گردمارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیاگیا۔مارے گئے دہشت گردوں میں کمانڈرراہزیب عرف کھورے بھی شامل ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں،سکیورٹی فورسز پرحملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے
کیلئے پرعزم ہیں۔