واٹس ایپ میں بالکل منفرد فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں

واٹس ایپ میں بالکل منفرد فیچر کو متعارف کرانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ نئے فیچر کے ذریعے فائلز شیئر کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔
اگر آپ اینڈرائیڈ فونز میں نیئر بائی شیئر نامی فیچر استعمال کر چکے ہیں تو واٹس ایپ کا نیا فیچر ضرور پسند آئے گا۔یہ نیا فائل شیئرنگ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹاورژن میں دستیاب ہے۔یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی درخواست کو منظوری دی جائے گی۔اس فیچر کے تحت صرف ان افراد سے فائلز شیئر کرنا ممکن ہوگی جو صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے۔اسی طرح واٹس ایپ میسجز اور کالز کی طرح فائل شیئرنگ کے فیچر کو بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔
یعنی یہ اینڈرائیڈ کے نیئر بائی فیچر سے ملتا جلتا تو ہوگا مگر اس کے ساتھ ساتھ اسے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا اضافی تحفظ بھی حاصل ہوگا، جس سے آپ کا فون ان افراد کو نظر نہیں آئے گا جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں
موجود نہیں ہوں گے۔
