ماہرمعیشت نے 300یونٹ مفت بجلی کااعلان ”سیاسی نعرہ“قرار دیدیا

ماہر معیشت خرم شہزاد نے سیاستدانوں کی جانب سے عوام کیلئے300یونٹ مفت بجلی کا اعلان ناممکن قرار دیدیا۔

ماہرمعیشت خرم شہزاد کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جاسکے، سیاسی جماعتوں کو اس سے اجتناب برتنا چاہیے، سچ بتانے کی بہت زیادہ ضرورت ہے، اقتدار میں آنے کے بعد وہی کیا جائے گا جو آئی ایم ایف کہہ رہا ہوگا۔

ماہرمعیشت کامزید کہنا تھا کہ سولر پاور سے بہت زیادہ بجلی نہیں پیدا کی جاسکتی، ہمیں پانی سے بجلی بنانے کی طرف جانا پڑے گا، یہ ہوسکتا ہے کہ بجلی میں شامل کیے گئے ٹیکس کم کیے جائیں، بجلی کے نرخوں کو نیچے لانے کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

واضح رہےکہ عام انتخابات 2024 کی انتخابی مہم کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ (ن) لیگ کے حمزہ شہباز نے بھی

ن لیگ کی شکست کیلئے بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی سےمدد مانگ لی

یہی دعویٰ کیا ہے۔

Back to top button