واٹس ایپ صارفین کے لیے تین نئے دھماکے دار فیچر متعارف

دنیا کی سب سے بڑی پیغام رسانی موبائل ایپ ”واٹس ایپ“ نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید تین نئے فیچر متعارف کروا دیئے ہیں، نئے متعارف کروائے جانے والے فیچرز میں پولز کا اپڈیٹ کرنا بھی شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ دستاویزات کو کیپشن کے ساتھ آگے بھی بھیجا جا سکتا ہے، جبکہ چیٹ کے دوران سہولت کے لیے بھی نئے فیچرز پر کا م کاا ٓغاز کر دیا گیا ہے۔
نومبر 2022 میں واٹس ایپ نے پولنگ کا نیا فیچر متعارف کیا تھا، اب رواں ماہ اسے مزید اپڈیٹ کیا گیا ہے، اس فیچر کے تحت آپ واٹس ایپ پولز میں کسی فرد کو محض ایک ووٹ دینے تک محدود کرسکتے ہیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پول کو پوسٹ کرنے سے قبل آپ کو ملٹی پل آنسرز (’allow multiple answers‘) کے آپشن کو ڈس ایبل(disable) کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ جب دیگر لوگ آپ کے پوسٹ کیے گئے پول پر ووٹ دیں گے تو آپ کو ایک نوٹیفیکشن موصول ہوگا جس سے یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ کتنے لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔
واٹس ایپ پر ایک اور نئے فیچر میں بہتری لائی گئی ہے، پہلے آپ واٹس ایپ پر تصاویر اور ویڈیوز فوری فارورڈ کرتے تھے، اس دوران جیسے ہی آپ تصویر یا ویڈیو فارورڈ کررہے ہیں وہ directly chat میں سینڈ ہوجاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ اگر آپ کسی دوسرے صارف کو تصویر یا ویڈیو یا دستاویز فارورڈ کرنا چاہتے ہیں تو دوسرے صارف کی چیٹ میں یہ تصاویر اور ویڈیو فارورڈ ہونے سے قبل آپ اس پر کیپشن (caption) بھی لکھ سکتے ہیں۔
واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے اور نامعلوم نمبر سے کال آنے پر پریشانی سے بچنے کے لیے ایک نیا ٹول پیش کیا گیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے آپشن کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا جس میں دکھایا گیا کہ آپ واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی پر کلک کرکے اس آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں،نامعلوم افراد کی جانب سے آنے والی کال کے فون نمبر کو آپ silence unknown calls پر کلک کرکے ان کی کالز کو mute کرسکتے ہیں تاہم یہ نمبرز آپ کی کالز لسٹ یا نوٹیفیکشن پر دکھائی دیں گے، اس سے قبل بھی واٹس ایپ کافی فیچر متعارف کروا چکی ہے جس سے صارفین کی اس موبائل ایپ میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔

Back to top button