آخر بیشتر جوڑوں کی شکل شادی کے بعد ایک جیسی کیوں ملتی جلتی نظر آتی ہے؟

ہو سکتا ہے کہ آپ نے کبھی محسوس کیا ہو کہ شادی کے کئی برس بعد شوہر اور بیوی دیکھنے میں کافی حد تک ایک جیسے نظر آنے لگتے ہیں۔
ہر شادی شدہ جوڑے کی زندگی میں کافی کچھ مشترک ہوتا ہے، کچھ کے تو چہرے میں ایک دوسرے سے ملنے جلنے لگتے ہیں۔مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس کے پیچھے چھپی وجوہات کافی دلچسپ ہیں، جن کا انکشاف سائنسدانوں نے کیا۔
ایک سائنسدان رابرٹ زاجونک نے جوڑوں کی شادی سے قبل اور شادی کے 25 سال بعد کی تصاویر کا موازنہ کیا۔ان کی تحقیق میں دریافت ہوا کہ آغاز میں اگر شوہر اور بیوی کے چہرے مختلف ہوتے ہیں تو کئی سال بعد وہ حیران کن حد تک ایک جیسے لگنے لگتے ہیں۔شوہر اور بیوی کے ایک جیسے ہونے کی ایک ممکنہ وجہ زندگی کے تجربات کو آپس میں شیئر کرنا بھی ہوتا ہے۔اکٹھے زندگی گزارنے والے جوڑوں کو خوشی اور غم ہر طرح کے تجربات کا سامنا ہوتا ہے اور وہ اکٹھے مل کر تمام حالات کا مقابلہ کرتے ہیں۔اس سے ان کی باڈی لینگوئج اور جذباتی کیفیات پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان کی زندگی چہروں پر ‘لکھی’ نظر آنے لگتی ہے۔
