عمران کی بہن نے بشریٰ کے خاص مرید زلفی بخاری کی دھلائی کیوں کی؟
عمران خان کی بڑی بہن روبینہ خان نے بشری بی بی کے مرید خاص زلفی بخاری کو نشانے پر لے لیا۔ روبینہ خان نے بحری محفل میں زلفی بخاری کی دھلائی کرتے ہوئے اس پر سنگین الزامات عائد کر دئیے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑنے والوں کی فہرست سے عمران خان کا نام آوٹ کرنے پر جہاں پی ٹی آئی قیادت تاحال سیاسی مخالفین کی تنقید کی زد میں ہے۔ وہیں دوسری جانب عمران خان کی بہن روبینہ خان نے اس کا ذمہ دار زلفی بخاری کو قرار دے کر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کا شوشہ زلفی بخاری کی جانب سے چھوڑا گیا تھا۔جس میں عمران خان بڑی طرح پھنس گیا۔ جس نے نہ صرف عمران خان بلکہ تحریک انصاف کی عزت کا بھی جنازہ نکال دیا۔
عمران خان کے آکسفورڈ کاالکیشن لڑنے کی خبر سامنے آ ئی
خیال رہے کہ رواں برس اگست میں خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان اڈیالہ جیل سے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں، جس کی تصدیق ان کے مشیر زلفی بخاری نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں کی تھی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ ’عمران خان کی ہدایات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ اس تاریخی مہم میں ہمیں آپ کی حمایت کی ضرورت ہے۔‘تاہم اکتوبر میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنی ویب سائٹ پر چانسلر کے عہدے کے لیے حتمی امیداروں کی فہرست جاری کی، جس میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔
-
مخالفین نے پی ٹی آئی پرتنقید کے نشتر چلائے
جس کے بعد جہاں سیاسی مخالفین نے پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلائے تھے اور سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان ابھر آیا تھا وہیں مبصرین بھی سوال اٹھاتے دکھائی دئیے تھے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو یہ پنگا لینے کا مشورہ کس نے دیا تھا جس نے ان کی رہی سہی ساکھ اور عزت کا فالودہ نکال دیا تاہم اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بڑی بہن روبینہ خان کا اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہنا ہے کہ جیل میں قید ان کے بھائی کو کیا پڑی تھی آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کی وہ تو زلفی بخاری نے شوشا چھوڑ کر انہیں اس معاملے میں پھنسا دیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بڑی ہمشیرہ روبینہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ایک ویڈیو میں سوال اٹھایا کہ ’زلفی بخاری کوکیا ضرورت تھی عمران خان کو یہاں پھنسانے کی؟‘ ’عمران خان جیل میں ہیں، ان کو کیا شوق پڑا ہے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر بننے کا۔ یہ زلفی بخاری نے اپنی ذاتی تشہیر کے لیے شوشہ چھوڑا ہے۔جس میں عمران خان پھنس گیا ان کا مزید کہنا ہے کہ زلفی بخاری نے آج تک کوئی ایسا کام نہیں کیا۔ وہ خود پڑھا لکھا نہیں ہے، تو اس کو مشہوری کیلئے اس طرح کی حرکتیں کرنے کا شوق ہے۔ زلفی بخاری کا خیال ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا کوئی بہت بڑی چیز ہے۔‘
روبینہ خان نے دعویٰ کیا کہ زلفی بخاری نے جیل میں پڑے اس بیچارے کو خوامخواہ اس جگہ پھنسا دیا۔ زلفی بخاری کو کیا ضرورت تھی عمران خان کو ایسی جگہ پھنسانے کی۔‘ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے مزید الزام لگایا، یو این نے عمران خان بارے جو خط لکھا ہے، زلفی بخاری نے اس لیٹر کو آگے نہیں چلایا، جو زلفی بخاری نے خط کا کیا ہے اس میں ایک سال لگے گا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن روبینہ خان کی جانب سے تنقید کے نشتر چلانے کے بعد جہاں زلفی بخاری سوشل میڈیا ناقدین کے نشانے پر ہیں وہیں دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وہ روبینہ خان کی تنقید کاجواب دینا مناسب نہیں سمجھتے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہن روبینہ خان کا میرے دل میں بہت احترام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عمران خان کے لیے آج تک جو کچھ کیا وہ بہتر جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے 28 اکتوبر سے شروع ہونے والے ہفتے میں ووٹنگ کا پہلا راؤنڈ ہونا تھا، جس کے بعد سرفہرست پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان چار نومبر سے شروع ہونے والے ہفتے میں کیا جائے گا۔ ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ 18 نومبر سے شروع ہو گا ، جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کا اعلان 25 نومبر سے شروع ہونے والے ہفتے میں کیا جائے گا۔