اداکارہ مایا علی کو ’’دراز کی سستی دپیکا‘‘ کا خطاب کیوں ملا

معروف اداکارہ مایا علی انسٹاگرام پوسٹ میں انڈین فلمسٹار دپیکا پڈوکون کو کاپی کرنے پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، مایا علی نے ’’جسٹ لکنگ لائک اے واؤ‘‘ ٹرینڈ میں دپیکا پڈوکون کے سٹائل میں پوسٹ کی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔حال ہی میں ایک ملبوسات اور اسیسریز کے ڈیزائنر برانڈ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پروموشنل ویڈیو جاری کی جس میں مایا علی اور حمزہ علی عباسی کے درمیان رومانوی گفتگو دکھائی گئی، اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے اور صارفین نے مایا علی کی بھی خوب تعریف کی۔آپ حیران ہوں گے کہ وہی مایا علی جنہیں چند دن پہلے سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا تھا، ایک دم سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں، لیکن اس کی بھی ایک وجہ ہے، ہوا کچھ یوں کہ مایا علی نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آج کل کے مقبول ’’جسٹ لکنگ لائک اے واؤ‘‘ ٹرینڈ کو اپنے انداز سے دوبارہ تخلیق کر رہی تھیں تاہم ان کی اس کوشش کو انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد نے تنقید کا نشانہ بنایا۔گزشتہ ماہ کے آخر میں بالی ووڈ ایکٹرس دپیکا پڈوکون نے بھی ’جسٹ لکنگ لائک اے واؤ‘ ٹرینڈ پر اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، ان کے علاوہ دیگر معروف بالی ووڈ ایکٹرز نے بھی اس ٹرینڈ پر اپنے اپنے انداز سے ویڈیوز بنائیں جنہیں لوگوں نے خوب پسند کیا۔مایا علی سے غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے ’’جسٹ لکنگ لائک اے واؤ‘‘ ٹرینڈ پر دپیکا پڈوکون سے متاثر ہو کر ویڈیو بنائی، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مایا علی ہر زاویے سے دپیکا کو کاپی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، مایا علی غالباً یہ سوچ رہی تھیں کہ کسی کو پتہ نہیں چلے گا مگر انہیں شاید معلوم نہیں کہ انٹرنیٹ صارفین کی چاروں طرف نظر ہوتی ہے، انہوں نے مایا علی کو نقل کرتے پکڑا اور ان کی پوسٹ کا پوسٹمارٹم کر ڈالا، ایک صارف نے کہا، ’جسٹ لکنگ لائیک اے بہو، ایک صارف نے تو حد ہی کردی اور کہا، ’سستی دپیکا فرام دراز۔