حکومت میں آ کر 26 ویں آئینی ترمیم کو ختم کریں گے: عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے اگر ان کی جماعت کو حکومت ملی تو وہ 26 ویں آئینی ترمیم کو واپس لےلیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا ان کی جماعت کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں کررہی، ہم اسیر ساتھیوں کی رہائی کےلیے جدوجہد کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ورکرز اور رہنماؤں پر ب شمار جعلی کیسز درج کیے گئے ہیں، حکومت کےساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے،تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے وفد نے بھی عدلیہ سے بات کی ہے،رولز آف لاء پاکستان میں نہیں ہے،لوگ زمین فروخت کرکے ملک چھوڑ رہے ہیں،نوجوان لاکھوں روپے دےکر بیرون ملک جارہے ہیں، پاکستان میں قوت خرید کم ہورہی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھاکہ کل اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کے عمل کو روکاگیا، پاکستان میں تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو گئی ہیں،رمضان کےبعد ایک بھرپور مہم چلائیں گے،اگر ان کی جماعت کو حکومت ملی تو وہ 26 ویں آئینی ترمیم کو واپس لےلیں گے۔
انہوں نےکہا کہ لوگ پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں،لیبیا میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ اس مسئلےکی واضح مثال ہے۔ان کےمطابق 29 ارب ڈالر ملک سے باہر منتقل ہو چکے ہیں، جب کہ نوجوان لاکھوں روپے دےکر بیرون ملک جارہے ہیں کیوں کہ پاکستان میں قوت خرید مسلسل کم ہو رہی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا رمضان کے بعد احتجاج کا اعلان
ملٹری کورٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے کیسز پر بات کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ سویلین کیسز کو عام عدالتوں میں چلایا جاناچاہیے۔ ان کاکہنا تھاکہ ادارے اپوزیشن پر توجہ مرکوز کیےہوئے ہیں اور اصل مسائل پسِ پشت چلے گئے ہیں۔
عمر ایوب نے دعویٰ کیاکہ حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے اور وہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش ر رہے ہیں۔
انہوں نے اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کے عمل کو روکنےکی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مخالف تحریک مزید شدت اختیار کرےگی۔
