ٹینس کے فروغ کیلئےفیڈریشن سےمکمل تعاون کریں گے،محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کے لیے ٹینس فیڈریشن کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں کھیلوں کے فروغ اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعصام الحق نے ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل کے فوری حل پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ٹینس کے فروغ کے لیے ٹینس فیڈریشن کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا اور اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹینس کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے فیڈریشن کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ “کرکٹ ہو، ٹینس یا کوئی اور کھیل، کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو بھی جوڑتے ہیں۔”
