گجرات کے قصاب کوسندھوکاگلا نہیں گھونٹنےدیں گے،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ گجرات کے قصاب مودی کو سندھو کا گلا نہیں گھونٹنے دیں گے اور ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن جو سندھو پر حملہ کرے گا، اس سے لڑیں گے۔
میرپور خاص میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مشن سندھو کو بچانا تھا اور ہم نے مل کر سندھو کو بچا لیا ہے۔میں پہلے الیکشن کی مہم کے سلسلے میں میرپور خاص آیا تھا، اس وقت کچھ قوتیں ہمارے نمائندے کو دھاندلی کے ذریعے شکست دلانا چاہتی تھیں، مگر میرپور خاص کے عوام نے تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا اور ثابت کردیا کہ آپ صرف پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام اور پیپلزپارٹی نے مل کر جمہوریت کو بحال کیا اور دو آمروں کو گرایا، قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو نے آئین سازی کرکے مزدوروں کو ان کے حقوق دلائے، جس کے نتیجے میں مزدوروں کو حقوق دیے گئے، آج ہم مزدوروں کا دن بناتےہوئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو بھی سلام یش کرتے ہیں۔ہم نے مزدوروں، طلبہ، نوجوانوں، خواتین، اقلیتوں سمیت ہر ایک کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد میں جب نہریں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تو جیسے ہی یہ حکومت بنی تو وہی سازشی عناصر اور سیاسی یتیم جو ہمیشہ سے مخالفت کرتے آرہے ہیں، جشن منانے لگے، وہ سمجھ رہے تھے کہ ان کی طرح ہم عوام کے حقوق پر سودا کرلیں گے۔ماضی میں جب بھی ان جماعتوں کو موقع ملا تو غیرجمہوری قوتوں کا ساتھ دے کر ملا، اور ہر بار انہوں نے عوام کے حقوق پر سمجھوتہ کیا، مگر پیپلزپارٹی کسی کے آگے نہیں جھکتی، ہم اپنے اصولوں پر لڑتے آرہے ہیں اور اصولوں پر کھڑے رہیں گے۔