پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل سے سبکدوش ملازمین کو پیکیج ملے گا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل سے سبکدوش ہونیوالے ملازمین کو پیکیج ملے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حتمی مراحل اور قانونی پہلوؤں کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کی وجہ سے سبکدوش ہونے والے ملازمین کو دیا جانے والا مالی پیکج ان افراد کے لیے ہرگز نہیں ہے جن پر سنگین کرپشن کے الزامات ثابت ہو چکے ہوں۔پاک پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کی صوبوں اور متعلقہ اداروں کو منتقلی کا حتمی لائحہ عمل جلد از جلد پیش کیا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل سے متعلق تمام حتمی تجاویز کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں۔
وزیراعظم نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے کم مدت ملازمت کے حامل محنتی اور ایماندار افراد کو دوبارہ ملازمت فراہم کرنے کے لیے ایج ریلیکسیشن کی تجویز پر عملدرآمد کی ہدایت کردی ۔
شہبازشریف نے دفاتر کو پیپرلیس بنانے کیلئے ٹاسک سونپ دیا
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور آحد خان چیمہ، محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ ، احسن اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ریاض حسین پیر زادہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اور ورکس اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
