شہبازشریف نے دفاتر کو پیپرلیس بنانے کیلئے ٹاسک سونپ دیا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے دفاتر کو پیپر-لیس بنانے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی سرکاری دفاتر میں ای آفس کے نفاذ میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں۔ایک ماہ کے اندر تمام دفتری فائلز پر کام ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے۔آئندہ ماہ سے کوئی بھی فائل ای آفس کے علاوہ نہیں دیکھوں گا۔نظام میں شفافیت اور تیزی لانے کیلئے ای آفس کا نفاذ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔یقینی بنایا جائے کہ تمام سرکاری دفاتر میں افسران ای آفس کے ذریعے فائلز بھیجیں۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیرِ اعظم آفس کے اسٹاف کی گزشتہ ہفتے ای آفس کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی۔وزیرِ اعظم نے گزشتہ ہفتے بذاتِ خود ای آفس پر فائلز موصول کیں۔
شہبارشریف نے کہا کہ ای آفس پاکستان میں ڈیجیٹائیزیشن کے فروغ اور گورننس کی بہتری کیلئے نہایت کلیدی اقدام ہے۔
پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل سے سبکدوش ملازمین کو پیکیج ملے گا،وزیراعظم
وزیرِ اعظم نے آئندہ دو ہفتوں میں ای آفس کے نفاذ پر پیش رفت پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
