اپٹما کے انتخابات میں گوہراعجاز گروپ کا 16ویں سال کلین سویپ

 اپٹما کے انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے مسلسل 16 ویں سال کلین سویپ کرلیا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔  الیکشن میں بلامقابلہ 24 ممبران اپٹما کمیٹی منتخب ہو گے  گوہر اعجاز  سمیت 15  ممبران نارتھ زون سے منتخب ہوئے ہیں۔

اپٹما اعلامیہ کے مطابق اپٹما باڈی کے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا۔مجموعی طور پر 24 ممبران  بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں گوہر اعجاز گروپ نے کلین سویپ کیا ہے۔

 گوہر اعجاز گروپ نے 16 سال پہلے میاں منشاء گروپ کو شکست دیکر کامیابی سمیٹتی تھی  اسکے بعد سے  میاں منشاء گروپ مسلسل شکست کا سامنا کرتا رہا ۔

اپٹما اعلامیہ کے مطابق نئے ممبران میں سے چئیرمین اور دیگر عہدے داران کا انتخاب ہو گا۔

 گروپ پیٹرن انچیف  اپٹما ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس کامیابی و اعتماد پر سب  ممبران کے شکر گزار ہیں  اسی بنا پر گروپ کلین سویپ کرتا ارہا ہے۔

مذاکرات کے بعد حسن مرتضیٰ حکومت کیخلاف کیوں بول رہے ہیں،عظمی بخاری

 ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہاکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی  کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے تاہم  حکومت کو  ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے بجلی کا ٹیرف خطے کے دیگر ممالک کے برابر کرنا چاہئے  مہنگی ترین بجلی کی وجہ  ٹیکسٹائل سیکٹر مشکلات میں ہے۔

Back to top button