مذاکرات کے بعد حسن مرتضیٰ حکومت کیخلاف کیوں بول رہے ہیں،عظمی بخاری

وزیراطلاعات عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد حسن مرتضیٰ حکومت کیخلاف کیوں بول رہے ہیںں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا حسن مرتضی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہنا تھاکہ بھائی ایک طرف آپ پنجاب حکومت کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں  دوسری طرف باہر آکر پنجاب کے عوام کو ملنے والے ریلیف کے خلاف بول رہے۔آپکو پنجاب کے لوگوں کو ملنے والے ریلیف کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔ مریم نواز پنجاب میں 400 ارب سڑکوں پر بھی لگارہی بجلی کے بلز کم کررہی اور گھر بنانے کے لیے 15 لاکھ تک قرضے بھی مل رہے،دوائی بھی مل رہی ہے اور ہسپتال بھی بن رہے ہیں۔

اپٹما کے انتخابات میں گوہراعجاز گروپ کا 16ویں سال کلین سویپ

 عظمی بخاری نے حسن مرتضیٰ کو جواب دیا کہ ایک ہارے ہوئے شخص کو پنجاب میں ہوتی ترقی کیوں نہیں نہیں آتی سمجھ سے باہر ہے۔آپ ایوان سے باہر لیکن پنجاب میں تو رہتے ہیں۔میڈیا کے سامنے آپ عوام کے ریلیف کے خلاف بات کرکے اپنی ساکھ کو مزید خراب کررہے ہیں۔

Back to top button