ندا یاسر کی فارمولا کار کے بعد 92 کے ورلڈ کپ کے چرچے

دنیا کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ بائولر اور پنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت پانے والے شعیب اختر نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی تو میزبان ندا یاسر کو سوال کا ایسا بائونسر کیا کہ ندا یاسر بوکھلا کر جواب ہی کوئی اور دے بیٹھیں۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، ویڈیو میں ندا یاسر کے ساتھ مارننگ شو میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی بھی موجود ہیں۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ کب یعنی کس سال جیتا تھا؟ سوال کے جواب پر ندا یاسر پہلے کنفیوز ہوئیں اور شائستہ لودھی کو دیکھتے ہوئے جواب دیا ’2006 میں جیتا تھا؟‘ جس پر شائستہ نے نفی میں سر ہلایا اور پھر ندا یاسر نے دوبارہ جواب دیا ’1996 میں جیتا تھا؟ندا یاسر نے شائستہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک منٹ میں اپنی ذہین دوست سے پوچھتی ہوں‘ جس پرشائستہ نے جواب دیا ’1992 میں جیتا تھا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب اختر شائستہ کو جواب دینے سے بار بار روک رہے ہیں۔بعدازاں ندا یاسر نے شعیب اختر کو دوبارہ سوال کرنے کا کہا جس پر شعیب اختر نے سوال تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کا 2009 کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟‘ جس پر ندا یاسر نے فوراً جواب دیا ’1992 میں جیتا تھا جس پر شائستہ لودھی نے کہا کہ ’غور سے سوال تو سن لو‘۔

یاد رہے کہ 2021 میں مارننگ شو میزبان ندا یاسر کی تقریباً 5 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ’فارمولا ریسنگ کار‘ اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق کو سمجھ نہیں پارہیں۔میزبان کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ’ندا یاسر‘ کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ فہرست میں بھی شامل ہوا اور لوگوں نے ان پر خوب تنقید کی۔جہاں لوگوں نے ندا یاسر پر تنقید کی، ساتھ ہی وہیں ان کا مذاق بھی اڑایا گیا اور چینل انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ میزبان کو ہٹایا جائے۔تاہم حال ہی میں جاری ہونے والے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر ٹوئٹر صارفین دلچسپ تبصرہ کر رہے ہیں۔کرکٹ انسیکٹ ٹوئٹر پیچ کی جانب سے لکھا گیا کہ ’کار فارمولا کے بعد ندا یاسر کا کرکٹ فارمولا آگیا، وہ ہمیں کبھی مایوس نہیں کرتیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آر آئی پی کامن سینس، عمارہ نے ٹوئٹ کی کہ ’میں شرط لگا سکتی ہوں کہ اس نے کسی مصلحت کے تحت کیا ہوگا، کوئی نارمل انسان ایسا نہیں کرسکتا۔فیضان نے لکھا کہ ’ثابت ہوگیا کہ کامن سینس کامن نہیں ہے۔رائے ثاقب کھرل نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اسی لیے دنیا کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ضرورت ہے‘، مہوش نے لکھا کہ ’نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے‘، مہرماہ نے ٹوئٹ کی کہ ’بہت مزہ آتا ہے کہ جب مارننگ شو کی دو میزبان ایک ساتھ ایک پروگرام میں بطور مہمان موجود ہوں۔

ویلنٹائن ڈے پرعفت عمر سے شاہ رخ خان کا اظہار محبت

Related Articles

Back to top button