ویلنٹائن ڈے پرعفت عمر سے شاہ رخ خان کا اظہار محبت

پاکستانی اداکارہ عفت عمر کی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر لاٹری نکل آئی جب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اداکارہ کے محبت اور نیک جذبات سے بھرے پیغام کو انسٹا گرام پر شیئر کیا۔شاہ رخ خان نے ویڈیو پیغام میں اپنے تعارف کے بعد اداکارہ کو خوش رہنے اور کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بالی وڈ اداکار نے کہا کہ ہمیشہ خوش رہیں، صحت و تندرستی پائیں اور اپنی زندگی میں جو بھی کریں ہمیشہ کامیاب رہیں۔
عفت عمر نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کیپشن پر شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ویلنٹائن ڈے کی مبارک ہو، میرے کرش، آپ نے اپنی زندگی کے 2 سیکنڈ مجھے دیئے ہیں اور یہ میری زندگی کا خوشگوار ترین لمحہ ہے، سُپر اسٹار آپ کو پٹھان کی کامیابی پر مبارک باد۔
تاہم یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکا کہ شاہ رخ خان نے یہ پیغام کس حوالے سے شیئر کیا تھا، عفت عمر کی انسٹاگرام پوسٹ کے نیچے صارفین اس ویڈیو پر ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’ادکارہ نے پرانی ویڈیو پوسٹ کی ہے‘، ایک صارف نے لکھا کہ میرے خیال سے شاہ رخ خان کو معلوم نہیں ہوگا کہ انہوں نے کس کو وش کیا؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ایک فنکار کی طرف سے دوسرے فنکار کی تعریف کو ہمیشہ سراہا جانا چاہئے‘، دوسرے صارف نے دل کے ایمو جی کے ساتھ لکھا کہ خوش نصیب۔
یاد رہے کہ انتہاپسند ہندوؤں کے تنازعات اور احتجاج کے باوجود بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن 57 کروڑ روپے کما کر نہ صرف نیا اعزاز حاصل کیا بلکہ اس نے کئی ریکارڈ بھی بنا ڈالے۔بھارتی رپورٹ میں بتایا گیا گیا کہ ’پٹھان‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں پہلے ہی دن 8 ہزار سینما سکرینز پر ریلیز ہونے والی بھی اب تک کی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی۔