PSL8:اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4وکٹوں سےشکست دیدی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے مپی ایس ایل 8 کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے 174 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 18.2 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر فتح حاصل کی، کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنائے ۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا مگر یہ ساتھ زیادہ دیر تک نہ چل سکا اور پہلے اوور کی آخری گیند پر جیمز ونس رومان رئیس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔شرجیل خان 10 ویں اوور کی دوسری گیند پر 26 گیندوں پر 34 سکور بنا کر ٹام کرن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، حیدر علی 45 گیندوں پر 59 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔عماد وسیم پہلی گیند پر ہی محمد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ شعیب ملک اور میتھیوویڈ 18، 18 سکور بنا کر پویلین لوٹے،عرفان خان 11 گیندوں پر19 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ کراچی کنگز کی جانب سے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ میر حمزہ، بین کٹنگ، عمران طاہر، اور قاسم. اکرم کی جگہ محمد موسیٰ، جیمز ونس، جیمز فلر، اور محمد عرفان خان کو شامل کیا گیا ہے۔جیمز فلر، محمد عرفان خان، اور محمد موسیٰ نے کراچی کنگز کے لیے ڈیبیو کیا،ایمرجنگ کیٹیگری سے محمد عرفان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں ناکامی ہوئی تھی، پشاور زلمی نے 2 رنز سے فتح پائی، میزبان ٹیم آج نیشنل سٹیڈیم میں پہلی فتح کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈمیں حسن نواز، پال سٹرلنگ، کولن منرو، رسی وان ڈیر ڈوسن، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان ، آصف علی، فہیم اشرف، ٹام کرن، محمد وسیم جونیئر، رومان رئیس جبکہ کراچی کنگز کے سکواڈ میں جیمز ونس، شرجیل خان، حیدر علی، شعیب ملک، میتھیو ویڈ ، عماد وسیم (کپتان)، عرفان نیازی، جیمز فلر، اینڈریو ٹائی، موسیٰ خان، محمد عامر شامل ہیں۔

دیپیکا نے سکن کیئر پر شاہ رخ خان کی کلاس کیسے لی؟

Related Articles

Back to top button