دیپیکا نے سکن کیئر پر شاہ رخ خان کی کلاس کیسے لی؟

شاہ رخ خان اور دیپیکا، بلاک بسٹر فلم پٹھان کے بعد شہرت کے ساتویں آسمان پر پہنچ چکے ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری بھی خوب ملتی ہے۔ فرح خان کی ”اوم شانتی اوم“ سے یہ دونوں ایک دوسرے کے لئے لکی ثابت ہوئے ہیں لیکن پٹھان چونکہ کووِڈ کی وجہ سے لگ بھگ چار سال میں مکمل ہوئی ہے اس لئے انڈر سٹینڈنگ کچھ اور بڑھ گئی ہے۔ شاہ رخ خان ویسے تو اپنی سبھی کوسٹارز کو بہت عزت دیتے ہیں لیکن  دیپیکا اس معاملے میں کچھ زیادہ ہی خوش قسمت واقع ہوئی ہیں کیونکہ شاہ رخ ان کی کوئی بات نہیں ٹالتے۔

پٹھان کی پروموشنز ہوں یا بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے کے بعد میڈیا انٹریکشن، دونوں چونکہ ایک ہی منچ پر رہے اس لئے دیپیکا شاہ رخ کو گاہے بگاہے یہ جانکاری بھی دیتی رہیں کہ وہ دن رات تھکا دینے والی ایکسرسائز کے بعد اپنی جِلد کو کیسے فریش اور چمکدار رکھ سکتے ہیں؟ مثلاً دیپیکا نے انھیں بتایا کہ سکن کیئر روٹین کا پہلا سٹیپ کلینزنگ ہے اور یہ سٹیپ ان لوگوں کے لئے ہے جن کی صبح سوئی سوئی آنکھوں اور بکھرے بالوں کے ساتھ نہیں  بلکہ دیپیکا کی طرح حسین ہوتی ہے۔ دیپیکا نے شاہ رخ کو کلینزنگ مِلک کے دو تین ڈراپس دیئے، شاہ رخ کو یہ ناکافی لگے مگر دیپیکا کا کہنا تھا کہ اسی سے چہرہ اچھی طرح صاف ہو جائے گا۔ خیر شاہ رخ نے دیپیکا کی تقلید میں چہرہ اچھے سے صاف کیا اور اس سٹیپ کو فریش اور کُول قرار دیا۔ اس کے بعد انھوں نے چہرے کو ٹونر سیرم  سے ہائیڈریٹ کیا جو انٹی آکسیڈنٹ ہے اور چہرے کی نمی کو برقرار رکھتی ہے۔

دیپیکا کا کہنا تھا کہ زیادہ پانی پینے سے بھی چہرہ فریش اور ہائیڈریٹ رہتا ہے۔ دیپیکا اور شاہ رخ نے سیرم کے دو تین ڈراپس ہی استعمال کئے۔ اور اس سے چہرے کا مساج کرنے کی بجائے اس  کوانگلیوں کے پوروں کی مدد سے چہرے پر تھپ تھپا دیا۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ وہ کچھ بھی لگاتے وقت چہرے کو رگڑ دیتے ہیں لیکن دیپیکا نے انھیں بتایا کہ چہرے کی جِلد کو بہت پیار سے ہینڈل کرنا چاہیئے۔ اس کے بعد انھوں نے موئسچرائزر لگایا، دیپیکا نے شاہ رخ کو یہ گُر بھی بتایا کہ اگر آپ کبھی سن سکرین لگانا بھول گئے تو جان لیں کہ آپ کی ساری محنت ضائع ہو گئی۔ انھوں نے شاہ رخ سے درخواست کی کہ صبح اٹھنے کے بعد وہ اپنی یہ روٹین بنا لیں کہ موئسچرائزر اور سکن پروٹیکٹر یا سن سکرین کے بغیر باہر نہیں نکلنا۔

حیرت انگیز طور پر شاہ رخ نے سوال کیا کہ اس سن سکرین میں کتنا ایس پی ایف یعنی سن پروٹیکٹر فیکٹر  ہے تو دیپیکا نے بتایا چالیس، اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ تیس پینتیس ایس پی ایف کا سن سکرین بھی استعمال کرتے ہیں تو وہ مطلوبہ نتائج نہیں دے سکتا۔ دیپیکا کے مطابق اگر آپ اچھے برانڈ کا سن پروٹیکٹر استعمال کرتے ہیں تو اسے اپنی آنکھوں کے اوپر آئی لِڈ پر بھی لگا سکتے ہیں، اور اسے لگاتے وقت گردن اور ماتھے کو کبھی نہ بھولیں اور شاہ رخ نے ایسا ہی کیا بلکہ اپنی ناک میں بھی لگا دیا۔

تو یہ تھی دیپیکا کی سکن کیئر روٹین جو انھوں نے شاہ رخ کو بھی سکھا دی، انھیں امید تھی کہ  ان کی یہ ایکسر سائز  شاہ رخ کی وائف گوری خان، بیٹی سہانا اور بیٹے آریان ضرور دیکھیں اور یہ جان کر خوش ہوں کہ شاہ رخ نے اپنے مصروف ترین شیڈول کے دوران کم از کم ایک دن تو خود کو کچھ وقت دیا ہے جبکہ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انھیں سچ میں فریش نیس کا احساس ہو رہا ہے اور یہ نہ ہو کہ گوری کہے یہ گھر کے اندر کون آ گیا ہے؟ شاہ رخ نے دیپیکا کی خوبصورت جِلد کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ انھیں جب کبھی شوٹنگز سے پہلے میک اپ کے بغیر وینیٹی وین کی طرف جاتا دیکھتے تو جیلس ہو جاتے کہ دیپیکا کا چہرہ کیسے اتنا گلو (Glow) کر رہا ہے مگر اب انھیں جیلس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اب وہ بھی دیپیکا کی طرح گلو کر رہے ہیں۔

جمائما خان نے پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کر دئیے

Related Articles

Back to top button