جمائما خان نے پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کر دئیے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے پاکستانیوں کے رشتے کرانے شروع کر دیئے ہیں، جس سے برطانیہ میں پاکستانیوں کا یہ اہم مسئلہ حل ہوتا نظر آ رہا ہے۔

گزشتہ روز جمائما کی فلم “What’s Love Got to Do with It” کا لندن میں پریمیئر ہوا جس کے ریڈ کارپٹ پر سجل علی سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانیوں کے رشتے کرانے شروع کر دیئے ہیں اور وہ اس کام میں ماہر ہیں۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ حال ہی میں ایک پاکستانی جوڑے کا رشتہ کرایا ہے اور وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، دوسری جانب فلم کے پریمئیر میں شرکت کیلئے جمائما نے جلد پاکستان جانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ فلم “What’s Love Got to Do with It” کے لندن میں پریمئر کے موقع پر پاکستانی اداکارہ سجل علی اور برطانوی اداکارہ ایما تھامسن نے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے۔

فلم کے پریمیئر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں مداح انگلش اداکارہ کے دیسی ٹھمکوں کو خوب انجوائے کر رہے ہیں، اس موقع پر دیگر اداکاروں نے تقریب کے دوران خوب رنگ جمایا۔

واضح رہے کہ فلم کی ہدایات بالی ووڈ فلم ساز شیکھر کپور نے دی ہیں، جنہوں نے اس سے قبل 2007 میں ریلیز ہونے والی بائیوگرافی فلم (ایلزبتھ: دی گولڈن ایج) کی ہدایات دی تھیں، جسے بہترین پروڈکشن کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ (What’s Love Got To Do With It) کی کہانی جمائما گولڈ سمتھ نے لکھی ہے اور اسے ’’سٹوڈیو کینال‘‘ نے پروڈیوس کیا ہے۔

شہباز کی اردوان سے ملاقات،زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

Related Articles

Back to top button