ویمنزایشیاکپ،سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ویمنزایشیاکپ کےدوسرےسیمی فائنل میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔سری لنکا کی ٹیم نے4وکٹوں کے نقصان پر44رنزبنالئے۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کرپاکستان کوپہلے کھیلنےکی دعوت دی تھی۔پاکستان کی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر130رنزبنائے اور سری لنکا کی ٹیم کوجیت کیلئے131رنزکاہدف دیا۔

شوال ذوالفقارنے24،گل فیروزہ نے21رنزبنائے،کپتان فاطمہ ثنا47رنزبناکرناقابل شکست رہیں۔

سری لنکا نے گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل تک ناقابل شکست رسائی حاصل کی۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں انڈونیشیا کو 75 رنز سے مات دی۔ گروپ کے آخری میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پوزیشن مضبوط کی۔

دوسری جانب پاکستان ویمن ٹیم نے گروپ اے میں تین میچز کھیلے، جن میں اسے دو کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دی، تاہم دوسرے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم نے گروپ کے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

 

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا گیا، جس میں بھارتی ٹیم نے 40 رنز سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اب دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کا مقابلہ فائنل میں بھارت سے ہوگا۔

ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی فائنل کے بعد تقریب میں انعامات تقسیم کریں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔

 

Back to top button