ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ،پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

ویمنز ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کی ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان کی ٹیم نے2وکٹوں کے نقصان پر63رنزبنالئے۔

بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اورز میں 6وکٹوں کے نقصان 123رنزبنائےاورپاکستان کوجیت کیلئے124رنزکاہدف دیا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ویمنز ٹیمیں محدود اوورز کی کرکٹ میں اب تک 20 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں۔ ان مقابلوں میں پاکستان نے 16 فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ بنگلا دیش صرف 4 میچز جیت سکا ہے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں جبکہ پلیئنگ الیون میں منیبہ علی، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، ارم جاوید، سائرہ جبین، عالیہ ریاض، تسمیہ رباب، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی کپتان نگر سلطانہ ہیں۔ ٹیم میں جوائریہ فردوس، دلارا اختر، شرمین اختر، شوبھنا مستاری، شورنا اختر، ریتو مونی، نہیدہ اختر، رابعہ خان، شنجیدہ اختر اور معروفہ اختر شامل ہیں۔

Back to top button