ویمن ٹی20ورلڈکپ،پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

ویمن ٹی20ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کی ٹیم کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان کی ٹیم نے8وکٹوں کے نقصان پر55رنزبنالئے۔

پاکستان کی ٹیم نے جنوبی  افریقہ کیخلاف بیٹنگ کافیصلہ کیاتھا۔

بھارت کے خلاف پاور پلے میں نسبتاً بہتر کھیل پیش کرنے والی پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹاپ آرڈر نہ چل سکا۔

عائشہ ظفر 9، رامین شمیم 6، نتالیہ پرویز 4، گل فیروزہ 1 اور مبینہ علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت نے ہرایا تھا، آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو اہم کھلاڑیوں کی انجریز کے باعث بڑا نقصان پہنچا ہے۔انگلینڈ کی کپتان نیٹ سیور برنٹ بائیں پنڈلی میں کھچاؤ کے باعث ورلڈ کپ کے ابتدائی دو میچز سے باہر ہو گئی ہیں، جس کی تصدیق انگلینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کی ہے۔

Back to top button