خیبر پختونخوا: صوبائی وزیر نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر بجلی بحال کرادی

وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے مردان میں گرڈ اسٹیشن جا کر 5 سے زیادہ فیڈر پر بجلی بحال کرادی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

شہباز شریف کا دوشنبہ میں قصرِ نوروز کا دورہ

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیسکو حکام کو بجلی بحال کرانے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد مردان کے علاقے رورل۔1، باغ ارم، عید گاہ، مستری آباد ، شیخ ملتون ٹاؤن ، نوے کلے ، احمد آباد میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

صوبائی وزیر وزیر خوراک نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ شیڈول لوڈشیڈنگ کے سوا بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

Back to top button