زینت امان نے سوشل میڈیا سٹارز کی خوبصورتی کو بے نقاب کر دیا

بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ زینت امان نے سوشل میڈیا پر نظر آنے والے بے عیب چہروں کی حقیقت بتاتے ہوئے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کبھی بھی ایسا بننے کی خواہش کا اظہار مت کریں۔
رواں سال فروری میں سابقہ مس انڈیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنا اکاؤنٹ بنایا تھا جس پر وہ اپنی اداکاری اور زندگی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم حال ہی میں اداکارہ و ماڈل نے اپنے انسٹا گرام کی پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح مشہور شخصیات انسٹا گرام کے لیے بےعیب تصویریں حاصل کرتی ہیں۔
ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل کا مقابلہ جیتنے والی اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر فوٹوگرافوں، بالوں اور میک اپ آرٹسٹوں کی ٹیم سے گھری ہوئی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
آپ جن لوگوں کو ٹیلی ویژن،انسٹا گرام اور میگزین میں دیکھتےہیں،آپ کو ان لوگوں کی طرح دکھنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔ آپ کی اسکرین پر جو بے عیب چہرے دکھائے جاتے ہیں اس کے پیچھے ٹیکنیشنز کی ایک پوری فوج ہوتی ہے۔
جن میں میک اپ آرٹسٹ، ہیئر ڈریسرز،لائٹنگ پرسنز، اسٹائلسٹ، کیمرہ پرسن اور فوٹو شاپ کے ماہرین شامل ہوتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ ہم اداکار ہیں یہ ہمارا کام ہے۔ جمالیات سے لطف اندوز ہوں، متاثر ہوں، لیکن ان تصاویر پر آنکھیں بند کر کے یقین نہ کریں۔انسٹا گرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا ،کاجول اور دیگر صارفین نے ان کی پوسٹ کو سراہا۔
زینت امان کا شمار 70 اور 80 کی دہائی میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فیمینا میگزین کے لیے بطور صحافی کیا، بعد میں انہوں نے متعدد قابل ذکر برانڈز کے لیے بطور ماڈل کام کیا۔19 سال کی عمر میں انہوں نے مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔1970میں فیمینا مس انڈیا کا مقابلہ اور ایشیا پیسیفک انٹر نیشنل مقابلہ دونوں جیتے۔
زینت امان مس ایشیا پیسیفک کا ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی اور پہلی جنوبی ایشائی خاتون ہیں۔ انہوں نے اداکاری میں اپنے کیریئر کا آغاز1970میں کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں 1971میں ریلیز ہونے والی ہلچل، یادوں کی بارات، دھرم ویر، چوری میرا کام، اجنبی اور دیگر شامل ہیں۔71سالہ اداکارہ ویب سیریز شوز ٹاپر کے ساتھOTTپلیٹ فارم میں ڈیبیو کرنے
اداکار مصطفیٰ حسن کو شوبز چھوڑنے سے متعلق کیوں سوچنا پڑا؟
والی ہیں۔
