گوشت کے پیکٹوں میں جی پی ایس سسٹم نصب کردیاگیا

آسٹریلوی سپر مارکیٹ میں مہنگے گوشت کے پیکٹوں میں جی پی ایس لوکیٹر لگانے کی آزمائش شروع کردی ۔
ایک جنوبی آسٹریلیائی سپر مارکیٹ کا برانڈ مہنگے گوشت چوری ہونے سے اس قدر پریشان ہو گیا ہے کہ بالآخر اس نے پیکٹوں کے اندر جی پی ایس سسٹم نصب کردیا ہے تاکہ اس کی نگرانی کی جاسکے۔
جی پی ایس سسٹم سے آراستہ پیکٹوں کا استعمال عام طور پر کافی مہنگی اشیا کی چوری کو روکنے کے لیے کیا جاتا ہے لیکن ڈریکس آسٹریلیا کا پہلا اسٹور ہے جس نے انہیں گوشت پر استعمال کیا ہے۔
ڈریکس کے ڈائریکٹر جان پال نے کہا کہ ہر سال جنوبی آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ میں سپر مارکیٹ کی 67 شاخوں سے 12 ملین ڈالر مالیت کا گوشت چوری کرلیا جاتا ہے۔